عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کی ممانعت

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث702  
´عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کی ممانعت۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے نہ سوئے، اور نہ اس کے بعد (بلا ضرورت) بات چیت کی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 702]
اردو حاشہ:
فائدہ:
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کی عمودی عادت مبارکہ بیان کی ہے ورنہ بعض اوقات عشاء کے بعد آپ ﷺ کا بات چیت کرنا اور نصیحت کرنا احادیث سے ثابت ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 702