کیا آپ جانتے ہیں

انتھی
کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ جب تحریر ابھی ترقی پذیر تھی تو بات مکمل ہونے پر ’’انتھی‘‘ لکھ دیا جاتا۔ یا پھر ’’12‘‘ لکھ دیا جاتا جو ”ختم شد“ یا ”انتھی“ کے اعداد قمریہ ہیں ۔ اب اس کے متبادل ’’فل سٹاپ‘‘ ہے۔ یا پھر پیراگراف مکمل ہونے پر اگلی لائن سے نئی بات شروع کی جاتی ہے۔

حرام
کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ حرام وہ کام ہوتا ہے کہ جس سے رکنا ضروری ہو۔ حرام کے لیے یہ الفاظ بھی بول دئیے جاتے ہیں ؛ «حظر» ، «حرج» ، «حجر» ، «معصيت» ، «ذنب» ، «خطيئة» ، «إثم» ۔

نہی
کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ جب کسی کام سے حکمًا منع کیا جائے تو وہ کام حرام قرار پاتا ہے۔ جسے ”نہی“ کہا جاتا ہے۔

کراہت
کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ ”کراہت“ کا لغوی معنی ناپسندیدہ کا ہے۔ یہ لفظ استحباب کے متضاد ہے۔ اصطلاح میں اس سے مطلب یہ ہے کہ کسی چیز سے رکا اور بچا جائے لیکن رکنا اور بچنا ضروری نہ ہو۔ کسی کام کے مکروہ ہونے کا علم تین طرح ہوتا ہے۔

اجماع سکوتی
کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ ”اجماع سکوتی“ سے مراد یہ ہے کہ مجتہد دین کے بارے میں کوئی بات کہیں اور وہ مشہور بھی ہو جائے اور دیگر مجتہدین اس پر تنقید نہ کریں ۔

مدرج
کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ لغوی اعتبار سے ’’مدرج‘‘ کا مطلب ہے کہ کسی چیز میں کچھ داخل کر دینا یا اس میں کوئی اور چیز ملا دینا۔ اصطلاحی مفہوم میں ’’مدرج‘‘ اس حدیث کو کہتے ہیں جس کی سند میں تبدیلی کر دی گئی ہو یا متن میں کوئی بات اس طریقے سے داخل کر دی گئی ہو کہ اسے علیحدہ شناخت نہ کیا جا سکے۔

مستحب
کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ مستحب پر مندوب، فضیلت، تطوع، نفل اور سنت وغیرہ کے الفاظ بھی بول دیئے جاتے ہیں ۔

صیغہ تمریض
کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ ”صیغہ تمریض“ کیا ہوتا ہے؟ اگر کسی روایت کو «رُوِيَ» یعنی ’’بیان کیا گیا ہے۔ ‘‘ کے الفاظ کے ساتھ بیان کی جائے تو یہ ”صیغہ تمریض“ یعنی روایت کے سنداً کمزور ہونے کا بتلاتا ہے۔

ابن العربی اور ابن عربی
کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ ابن العربی اور ابن عربی دو الگ الگ شخصیات تھے۔

فقہاء کے مابین اختلاف
کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ فقہاء کے مابین اختلاف کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ ایک شخص کے نزدیک ایک روایت سنداً قابل اعتماد ہوتی ہے اس لیے وہ اس روایت کو بنیاد بنا کر حکم اخذ کرتا ہے جبکہ دوسرے کے نزدیک وہ روایت قابل اعتماد نہیں ہوتی۔ اس لیے وہ اس مسئلہ کے حل کے کوئی اور ماخذ یا اصول اپلائی کرتا ہے۔