رفیقہ حیات کیسی ہونی چاہیے؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دین والی، بہت محبت کرنے والی اور زیادہ بچے پیدا کرنے والی عورت سے شادی کرنے پر ترغیب دلائی ہے۔ یہ چیز نیک بیوی پسند کرنے کے انتہائی مؤثر اہتمام پر دلالت کرتی ہے، اس لیے کہ جہاں اس میں ازدواجی مصلحتیں پنہاں ہیں وہاں یہ اولاد کی اصلاح پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔

فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ﴾ [النساء: 34]
’’پس نیک عورتیں فرمانبردار ہیں، غیر حاضری میں حفاظت کرنے والی ہیں، اس لیے کہ اللہ نے (انھیں) محفوظ رکھا۔ ‘‘